بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

17 جون, 2026 14:29

پاکستان کی معاشی ٹیم اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کے معاملے پر ورچوئل سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک آئی ایم ایف کی جانب سے اس شعبے کو کسی قسم کی واضح رعایت دینے پر اتفاق نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے تقریباً 115 ارب روپے کے ریلیف کی تجویز رکھی ہے۔ اس ریلیف کے تحت جائیداد کے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دفعہ 236C کے تحت جائیداد فروخت کرنے والے پر ٹیکس کی شرح کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح دفعہ 236K کے تحت خریدار پر ٹیکس کی شرح 1.25 فیصد تک محدود کرنے کا منصوبہ ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمی بڑھے گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم اس ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مزید ورچوئل مذاکرات بھی متوقع ہیں تاکہ دونوں فریق کسی مشترکہ حل تک پہنچ سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔