امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

Oil Prices Surge Again
امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی تیل مارکیٹ کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں اور عالمی توانائی مارکیٹ میں نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل تقریباً ایک فیصد اضافے کے بعد 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 74.37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اس کے علاوہ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 6.67 فیصد بڑھ کر تقریباً 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کا نتیجہ ہے۔
امریکی فوج کے مطابق ایران پر تازہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ کارروائی تین آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے ردعمل میں کی گئی، جنہیں واشنگٹن نے اپنی سلامتی اور عالمی تجارتی راستوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری عبوری جنگ بندی معاہدے کو ختم قرار دیتے ہوئے مزید کارروائیوں کا عندیہ بھی دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اگرچہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ان خبروں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
انشورنس انڈسٹری سے وابستہ ذرائع کے مطابق جنگی خطرات میں اضافے کے باعث کئی انشورنس کمپنیوں نے شپنگ کمپنیوں کو عارضی طور پر آبنائے ہرمز سے سفر محدود رکھنے یا مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کچھ ادارے اپنی انشورنس پالیسیوں اور رسک ریٹس پر بھی نظرثانی کر رہے ہیں، جس سے عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











