ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ایران پر امریکہ کے نئے فوجی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی فوج کی نئی فضائی اور بحری کارروائیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر چلی گئی ہیں۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے باعث خطے میں جاری کشیدگی کے فوری خاتمے اور آبنائے ہرمز کے جلد کھلنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں، جس کا براہ راست اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم ہونے سے ایران کا 6 کروڑ بیرل سے زائد تیل سمندر میں پھنس گیا
تجارتی اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے سودے 78 سینٹ یعنی ایک فیصد اضافے کے بعد 78.8 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یعنی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 74 سینٹ یعنی 1.01 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل مارکیٹ میں 74.26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ فوجی کشیدگی آنے والے دنوں میں سپلائی متاثر ہونے کے خوف کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کو مزید بڑھا سکتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












