جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم ہونے سے ایران کا 6 کروڑ بیرل سے زائد تیل سمندر میں پھنس گیا

09 جولائی, 2026 12:10

امریکی پابندیوں کے باعث ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا، جس سے برآمدات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران پر عائد امریکی پابندیوں میں دی گئی رعایت ختم ہونے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں اور اس وقت ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنسا ہوا ہے۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ویسل ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایرانی خام تیل سے لوڈڈ ٹینکرز خلیج فارس سے لے کر آبنائے ملاکا تک کے وسیع سمندری علاقے میں یا تو مسلسل چکر کاٹ رہے ہیں یا پھر مختلف مقامات پر لنگر انداز ہو کر رکنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کا ایران میں مزید 90 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث امریکہ کی جانب سے کی جانے والی سمندری ناکہ بندی مزید سخت ہوتی ہے تو ایران کا مزید 5 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات بھی برآمد نہیں ہو سکیں گی، جس سے تہران کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔