مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ، آئی ایم ایف نے معاشی ترقی کا ہدف کم کر دیا

عالمی مالیاتی ادارے نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث توانائی بحران کو جواز بنا کر سال 2026 کے لیے عالمی معاشی ترقی کا ہدف کم کر دیا۔
عالمی مالیاتی ادارے نے رواں سال کے دوران دوسری بار دنیا کی معاشی ترقی کے تخمینے میں کمی کر دی ہے، جس کی بنیادی وجہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والا شدید توانائی کا بحران ہے۔
واشنگٹن میں قائم مالیاتی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں عالمی معیشت کی ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو اس سے قبل اپریل میں 3.1 فیصد تجویز کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے
ادارے کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے معیشت کو کچھ سہارا ملا ہے، ورنہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی، جبکہ سال 2027 میں یہ ترقی دوبارہ 3.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح رواں سال 4.7 فیصد تک پہنچ جائے گی، جو سال 2025 میں 4.1 فیصد تھی۔
یہ رپورٹ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد ایران پر کی جانے والی نئی بمباری کے فوری بعد سامنے آئی ہے۔
ادارے کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر جولائی کے وسط میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے، تب کہیں جا کر مارچ 2027 تک حالات جنگ سے پہلے کی پوزیشن پر واپس آئیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











