جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے

09 جولائی, 2026 11:18

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی جارحیت کے جواب میں ایران نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے بعد پورے خطے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فضائی اور بحری افواج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کویت میں قائم امریکی اڈوں کیمو عارفجان اور علی السالم جبکہ بحرین میں جفیر اور شیخ عیسیٰ نامی امریکی اڈوں کی اہم تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر ایک بار پھر شدید فضائی حملے، چابہار اور بندر عباس دھماکوں سے لرز اٹھے

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی جنوبی ساحلی صوبوں اور شمال مشرقی شہر اق قلا میں اق تکہ خان ریلوے پل پر امریکی حملوں کا پہلا تادیبی جواب ہے، جو آج کربلا میں شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی جنازہ کی تاریخی تقریب کو متاثر کرنے کے لیے کیے گئے تھے۔

ایران نے وارننگ دی ہے کہ اگر دوبارہ حملہ ہوا تو خطے کے دیگر امریکی اڈوں پر بھی اس سے زیادہ تباہ کن جوابی کارروائی ہوگی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین میں امریکی بحریہ کے 5 ویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کے قریب زوردار دھماکے سنے گئے، جہاں بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ اردن کے موافق سالتی ایئربیس پر بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔

اس بڑی فوجی پیش رفت کے بعد کویت نے میزائل دفاعی نظام فعال کر دیا ہے، بحرین میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور قطر نے سیکیورٹی خطرے کا لیول ہائی کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ عارضی طور پر ختم ہو چکا ہے اور صدر ٹرمپ نے مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کا اشارہ دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔