جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

لوئر دیر میں دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل شہید

18 جون, 2026 09:57

لوئر دیر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک کانسٹیبل دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کر کرگیا۔

لوئر دیر کے علاقے باڈوان پل پر دہشت گردوں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کانسٹیبل محمد اسماعیل نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کا افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی اور طالبان کی سرپرستی پر اظہار تشویش

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملے کے بعد لوئر دیر اور اس کے اطراف کے تمام علاقوں میں سیکیورٹی کو پہلے سے زیادہ سخت کر دیا گیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔