پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 820 فیصد کا تاریخی اور ریکارڈ اضافہ

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت ملک کے قدرتی حسن کو معاشی ترقی کا ذریعہ بنانے اور پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے شاندار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے خوبصورت پہاڑ، ساحل اور قدرتی مناظر دنیا بھر کے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت گزشتہ 3 سال سے سیاحتی شعبے کی بحالی اور عالمی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
اس منصوبے کے تحت صرف 18 ماہ کے مختصر عرصے میں 78 مختلف سیاحتی مقامات کے ترقیاتی معاہدے طے پائے ہیں، جن میں سے 17 میں سے 15 بڑے ہوٹل اور تفریحی مقامات سیاحوں کے لیے کھولے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے ہماری دوستی بھارت کے لیے مسئلہ نہیں ہونی چاہیے، ترک وزیر خارجہ
حکومت نے سلام پاکستان مہم کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت مقامات کو عالمی سطح پر متعارف کروایا ہے۔ اس کے علاوہ 2024 سے پائیدار سیاحت فورم کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے نئے راستے کھل سکیں۔
ویزا پالیسی میں بڑی نرمی کرتے ہوئے 126 ممالک سے آنے والے عالمی سیاحوں کے لیے ویزے کے حصول کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
ان بہترین اقدامات کا نتیجہ یہ نکلا کہ 2025 میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے گلگت بلتستان کو دنیا کے سرفہرست 25 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا۔
اسی سال یعنی 2025 میں پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد کا ایک تاریخی اور ریکارڈ اضافہ ہے۔
اب گرین ٹورزم پاکستان کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے سیاحتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











