ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

08 جون, 2026 10:50

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے بعد 96.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 93.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کار مستقبل کے خطرات کے پیش نظر تیل کی خریداری بڑھا رہے ہیں، جس سے قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اگر مزید بڑھتی ہے تو تیل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی طرف جا رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس کے اثرات صرف تیل تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست ٹرانسپورٹ، ایندھن اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔