بجٹ کے بعد سیمنٹ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

Cement Prices After Budget Update
ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ مختلف شہروں اور برانڈز کے حساب سے نرخوں میں معمولی فرق بھی دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت 50 کلوگرام سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت مختلف علاقوں میں 1350 روپے سے لے کر 1550 روپے تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اوسط قیمت 1390 روپے سے 1450 روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
تجارتی رپورٹس کے مطابق مختلف بڑے برانڈز کی قیمتوں میں بھی فرق موجود ہے۔ ڈی جی خان سیمنٹ کی قیمت تقریباً 1415 سے 1425 روپے فی تھیلا کے درمیان ہے۔ فاؤجی سیمنٹ 1395 سے 1405 روپے میں دستیاب ہے۔ لکی سیمنٹ اور کوہاٹ سیمنٹ کی قیمت تقریباً 1380 سے 1390 روپے کے درمیان چل رہی ہے۔ اسی طرح بیسٹ وے سیمنٹ کی قیمت نسبتاً کم یعنی تقریباً 1350 روپے فی بیگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں یہ فرق سپلائی، ٹرانسپورٹ لاگت اور مقامی مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہوتا ہے۔ بعض علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں کی زیادہ مانگ بھی قیمتوں میں فرق کی ایک بڑی وجہ ہے۔
تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خام مال اور ایندھن کی قیمتوں میں استحکام آتا ہے تو سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی کچھ حد تک کمی یا استحکام ممکن ہے۔ تاہم اس وقت مارکیٹ میں قیمتیں عمومی طور پر بلند سطح پر ہی برقرار ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












