جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

تازہ امریکی حملوں میں 14 ایرانی شہری شہید ہو گئے، ایرانی وزارت صحت

09 جولائی, 2026 15:12

ایرانی وزارت صحت کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو ہونے والے امریکی حملوں میں 14 شہری شہید اور 78 زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے پبلک ریلیشنز اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے امریکی فوجی کارروائیوں کے نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم ہونے سے ایران کا 6 کروڑ بیرل سے زائد تیل سمندر میں پھنس گیا

ایرانی حکام کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو ہونے والے امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 14 بے قصور شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 78 افراد شدید زخمی ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی اس حالیہ بمباری اور جارحیت نے ایران کے 5 مختلف صوبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں سویلین املاک اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔