برطانیہ – چین فنڈ کا پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

برطانیہ – چین فنڈ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز اور خصوصی اقتصادی زونز میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
پاکستان میں ٹیکنالوجی، جدید صنعتوں اور خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے برطانیہ – چین فنڈ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
برطانیہ – چین فنڈ نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس، پاکستان اسٹیل ملز، لیتھیم ٹیکنالوجی اور کراچی کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وفد نے پاکستان کو کمپیوٹر چپ پیکیجنگ، سیمی کنڈکٹرز، گرین انرجی چارجرز اور جدید مینوفیکچرنگ کے لیے بہترین اور موزوں ترین ملک قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتی شعبے کی ترقی
ملاقات کے دوران غیر ملکی وفد کو دی سلیکون ولیج میں پاکستان کے پہلے ٹیکس فری ٹیکنالوجی زون اور پہلے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ڈیٹا سینٹر پر ہونے والی پیش رفت سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا۔
برطانیہ – چین فنڈ نے چین کے کامیاب ٹیکنالوجی پارک ماڈل کو دی سلیکون ولیج کے اشتراک سے پاکستان میں متعارف کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے وفد کے سامنے پاکستان اسٹیل ملز، چنیوٹ کے لوہے کے وسیع ذخائر اور ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع اجاگر کیے۔
اس موقع پر بورڈ آف انویسٹمنٹ نے عالمی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور ان کی سرمایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے پُرعزم عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی سرمایہ کاروں کی یہ بڑھتی ہوئی دلچسپی پاکستان کی جدید صنعتی صلاحیت اور ملک کے صنعتی مستقبل پر عالمی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











