قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس جاری

قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے تربیتی کیمپ اور پریکٹس سیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
پاکستان کے قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے پہلے پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے دوران قومی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت پریکٹس کی اور مختلف سیشنز میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے شیڈول کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے یہ تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں مسلسل جاری رہیں گے۔
اس پریکٹس اور فٹنس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی میچ پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے 10 اور 11 جولائی کو ایک دو روزہ وارم اپ میچ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں اسکواڈ کے تمام کھلاڑی حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












