پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے جدید جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا مشن شروع کرتے ہوئے جدید ترین جی پی ایس پلیئرز ٹریکنگ ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے اس جدید ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز فیڈریشن کو ایک اسپانسر شپ کے ذریعے مفت مل رہی ہیں اور آئندہ ہفتے تک یہ تمام آلات ہاکی فیڈریشن کو موصول ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ادارے ایف بی آئی نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں
جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم ایک ایسا جدید اور انتہائی ہلکا آلہ ہے، جسے کھلاڑی اپنے کھیل کے لباس یعنی جرسی کے اندر بآسانی پہن سکتا ہے۔
یہ آلہ سیٹلائٹ اور دیگر جدید سینسرز کی مدد سے دوران کھیل کھلاڑی کے طے کردہ فاصلے، دوڑنے کی رفتار، جسمانی بوجھ، میدان میں پوزیشن، تیز رفتار دوڑ، توانائی کے استعمال اور اس کی بحالی سے متعلق درست معلومات ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میچ یا تربیتی سیشن کے فوری بعد یہ آلہ تمام ڈیٹا کو ایک خصوصی سافٹ ویئر میں منتقل کر دیتا ہے، جس سے کوچز اور فٹنس ماہرین کھلاڑی کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لے کر اس کی خامیاں دور کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کی تمام صف اول کی ہاکی ٹیمیں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے اسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









