بجٹ میں قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب روپے کی رقم مختص

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب روپے مختص کرنے کی دستاویز سامنے آئی ہیں، جس میں رواں سال کے مقابلے میں 70 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق یہ بجٹ رواں مالی سال کے مقابلے میں 70 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بجٹ منجمد رکھا گیا ہے اور ان کے بجٹ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کردیا
دستاویز کے مطابق اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ان کے دفاتر کے لیے 39 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 9 ارب 24 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جبکہ اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے لیے 5 ارب 35 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور ان کے چیمبر اسٹاف کے لیے 8 کروڑ روپے سے زائد، جبکہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے لیے 16 کروڑ 89 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










