آزاد کشمیر احتجاج، بات چیت کیلئے ریاست سے وفاداری اور اطاعت پہلی شرط ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بات چیت کی پہلی شرط ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بات چیت کی ابتدا ہمیشہ ریاست سے وفاداری اور اس کی مکمل اطاعت کے ساتھ ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے مہاجرین کی نشستوں پر حکومت کے موقف کو برقرار رکھا
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی اس وقت کسی خاص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے احتجاج میں شامل افراد کو مشورہ دیا کہ وہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ضرور پڑھیں، کیونکہ آرٹیکل 5 ملک کے ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ ریاست کے ساتھ وفادار رہنا ہر پاکستانی شہری کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے قرآن پاک کی سورہ المائدہ کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









