منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، عاصم افتخار

16 جون, 2026 12:14

مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ طالبان کے بعض عناصر ان دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، جو سرحد پار کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ایک پرندہ بھی عورت سے زیادہ محفوظ نظر آتا ہے، دی گارڈین

ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی، انسانی حقوق کا تحفظ اور ایک جامع حکومت کا قیام اس وقت افغانستان کی اہم ترین ترجیحات ہونی چاہئیں۔

سلامتی کونسل نے بھی افغانستان کے اندر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں امن، سلامتی، ترقی اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔