حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر نتیجے ختم، انسداد دہشتگردی پر ڈیڈ لاک

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے، جس کی بنیادی وجہ انسداد دہشت گردی کے معاملات پر پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہفتے کی دوپہر سے جاری طویل مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ ابتداء میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، تحریک انصاف نے حکومت کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے معاملات قانون کے مطابق چلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں گورننس پر توجہ دے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی پالیسی کا حصہ بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آج لکی مروت سے پُرامن لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
تاہم ذرائع کے مطابق مذاکرات دراصل انسداد دہشت گردی کے معاملات پر اٹک گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ضروری انتظامی اقدامات اور آپریشنز کے حوالے سے حکومتی مؤقف کا ساتھ دینے سے گریزاں تھی۔
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیاسی قیادت اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی، لیکن فریقین میں دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے تمام مذاکرات ناکام ہو گئے اور مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسپیکر چیمبر سے واپس چلے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










