ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، مودی سرکارکی ناکامی پر سوالات اٹھنے لگے

20 جون, 2026 09:42

بھارتی اور امریکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خطے میں سفارتی توازن تبدیل ہو رہا ہے، جہاں پاکستان کو بعض حلقوں کی جانب سے ایک فعال سفارتی کردار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے منسوب رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اثر و رسوخ کے حوالے سے نئی بحث جنم لے رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت واشنگٹن کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر اپنی سفارتی موجودگی کو منوا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی7 اجلاس کے موقع پر امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات رسمی نوعیت کی رہی، جسے بعض تجزیہ کاروں نے غیر معمولی قرار دیا۔ اسی تناظر میں یہ بھی کہا گیا کہ ملاقات میں وہ گرمجوشی نظر نہیں آئی جو ماضی میں ان رہنماؤں کے درمیان دیکھی جاتی رہی ہے۔

فوکس نیوز سے منسوب تجزیے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت طویل عرصے تک پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کرتا رہا، تاہم حالیہ برسوں میں خطے کی صورتحال نے نئی سمت اختیار کی ہے اور پاکستان کو ایک اہم علاقائی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی تجزیہ کاروں کے حوالے سے بھی مختلف آراء سامنے آئی ہیں، جن میں بعض نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ان تجزیہ کاروں کے مطابق نئی دہلی کو عالمی سطح پر اپنی سفارتی حکمتِ عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے مطابق اپنی پوزیشن بہتر بنا سکے۔

تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان دعوؤں اور بیانات کے حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں، اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے مطابق خطے کی سفارت کاری ایک پیچیدہ اور مسلسل تبدیل ہونے والا عمل ہے، جس میں کسی ایک نتیجے کو حتمی قرار دینا قبل از وقت ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔