سیاسی مسائل کا حل لانگ مارچ سے نہیں، بات چیت کرنے سے ہی ممکن ہے، رانا ثنااللہ

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات صرف ٹیبل پر بیٹھ کر ہو سکتے ہیں اور عدالتوں کے معاملات کا فیصلہ عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اور سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عدالتی امور کو عدالتوں پر ہی چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ ان کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی مسائل کا حل لانگ مارچ، گلی محلوں یا دھرنوں میں نہیں بلکہ ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے شہریوں کا پی ٹی آئی کی چار اکتوبر کی احتجاجی کال پر اظہار تشویش
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ جو بھی فریق بیٹھ کر بات کرنا چاہے وہ کر سکتا ہے اور وہ سیاسی اصولوں اور قانون کے مطابق ہی اس کا جواب دیں گے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ وزیراعظم کو صرف خط لکھ دیئے جائیں اور ملنے سے گریز کیا جائے، اس قسم کی منفی سوچ سیاسی رواداری کو سخت نقصان پہنچاتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









