جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

جماعت اسلامی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کا اعلان

02 اکتوبر, 2026 15:11

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی غیر آئینی اقدام یا گورنر راج کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفود کی ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے، اس لیے تمام مسائل کے حل کے لیے اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی بات ہو رہی ہے لیکن جماعت اسلامی کسی بھی خلاف آئین اقدام کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مزید 6 دہشت گرد ہلاک

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے میں بہت تاخیر کر دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے معاملات کو حل کیا جانا چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، یاسمین راشد اور دیگر گرفتار سیاسی قائدین کو فوری رہا کیا جائے تاکہ سیاسی عمل اور بنیادی انسانی حقوق بحال ہو سکیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتی ہے اور قومی ایجنڈے کی تشکیل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔