پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والوں کیلئے 50 فیصد ریلیف کا اعلان

Big Relief for Card Users
پنجاب حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس سے متعلق کیے گئے اعلان پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
نئے ٹیکس نظام کے تحت اگر کوئی صارف کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا کسی دوسرے ڈیجیٹل ذریعے سے خریداری کرتا ہے تو اس پر 8 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ دوسری طرف اگر خریداری نقد رقم کے ذریعے کی جائے تو 16 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ حکومت اسی فرق کو بنیاد بنا کر یہ مؤقف پیش کر رہی ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والوں کو 50 فیصد ریلیف دیا جا رہا ہے۔
تاہم ٹیکس امور کے ماہر عامر شریف کا کہنا ہے کہ اس موازنے میں ایک اہم حقیقت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پہلے ڈیجیٹل ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس صرف 5 فیصد تھا، جسے بڑھا کر اب 8 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ڈیجیٹل صارفین پر ٹیکس میں تقریباً 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نئے 8 فیصد ٹیکس کا موازنہ نقد ادائیگی پر لاگو 16 فیصد ٹیکس سے کر رہی ہے، جبکہ درست موازنہ پرانے 5 فیصد اور نئے 8 فیصد ٹیکس کے درمیان ہونا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نقد ادائیگی پر 16 فیصد ٹیکس برقرار رکھنا اور ڈیجیٹل ادائیگی پر نسبتاً کم شرح رکھنا لوگوں کو آن لائن اور ڈیجیٹل لین دین کی طرف راغب کر سکتا ہے، لیکن اس پالیسی کو "50 فیصد ٹیکس ریلیف” قرار دینا مکمل تصویر پیش نہیں کرتا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف منتقل کرنا، نقد لین دین میں کمی لانا اور معیشت کو بہتر انداز میں دستاویزی شکل دینا ہے۔ جب زیادہ خریداری بینکنگ چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہوگی تو ٹیکس نظام مزید شفاف ہوگا اور محصولات میں بھی اضافہ ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












