بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 114 ہوگئی

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے’’آپریشن شعبان‘‘ کے دوران تازہ کارروائیوں میں مزید 5 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے، جس سے مجموعی ہلاکتیں 114 ہو گئی۔
بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کو کچلنے کے لیے پاک فوج، فرنٹیر کانسٹیبلری اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کیا گیا ’’آپریشن شعبان‘‘ پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف ان کے مخصوص علاقوں میں انتہائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، جہاں ان خارجیوں کو ہوائی اور زمینی دونوں طرح کی شدید کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فورسز کی اس مربوط حکمت عملی کی وجہ سے خارجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ کچ مانگی کے خلاف زیارت کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، دہشتگردوں کے خلاف ریلی
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فورسز کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ ان نئی ہلاکتوں کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد اب 76 ہو گئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک صوبے کے مختلف حصوں میں ہونے والے تمام فوجی آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











