پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں موجود نقاب پوش شخص کی حقیقت سامنے آگئی

13 جولائی, 2026 12:15

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں سیاہ ماسک پہن کر شریک ہونے والے پراسرار شخص کی شناخت ہو گئی۔

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں سیاہ رنگ کا نقاب پہنے نظر آنے والی پراسرار شخصیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جاری تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔

ایرانی میڈیا کی تازہ رپورٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ نقاب پوش شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بڑے پوتے محمد جواد خامنہ ای تھے، جو ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔

محمد جواد خامنہ ای رواں سال 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف پہلی بار خودکش بحری اور فضائی ڈرونز کا استعمال کیا، امریکی افواج

اس فضائی حملے کے نتیجے میں ان کے چہرے پر انتہائی گہرے زخم آئے تھے اور ان کا چہرہ بری طرح جھلس بھی گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ کے موقع پر اپنے چہرے کے زخموں کو چھپانے کے لیے اسے پوری طرح سیاہ ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔

اس نمازِ جنازہ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر طرح طرح کی باتیں کی جا رہی تھیں اور بہت سے صارفین کا یہ گمان تھا کہ یہ نقاب پوش شخص علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے اور موجودہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ہیں۔

تاہم ایرانی میڈیا نے ان تمام من گھڑت دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے صاف کر دیا ہے کہ وہ دراصل محمد جواد خامنہ ای ہی تھے اور ان کے ماسک پہننے کی اصل وجہ صرف ان کے چہرے پر لگے شدید زخم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔