ایران کے خلاف پہلی بار خودکش بحری اور فضائی ڈرونز کا استعمال کیا، امریکی افواج

امریکی افواج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے کیلئے درجنوں مقامات پر فضائی دفاعی نظام اور جنگی ڈرونز کو نشانہ بنایا۔
سینٹ کام نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے اندر متعدد مقامات پر درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی جدید اور درست ہدف پر لگنے والے ہتھیاروں سے کی گئی ہے تاکہ ایران کی ان صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے، جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معاہدے کے بلکل قریب تھے کہ ایرانیوں نے ڈرون حملہ کر کے سب خراب کر دیا، امریکی صدر
امریکی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں ایران کے سینیئر فوجی ایئر ڈیفنس سسٹم، ساحلی ریڈار اسٹیشنوں، میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیتوں سمیت چھوٹی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سینٹ کام نے بتایا کہ اس مہم کے دوران امریکی لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ پہلی بار ایسے جدید فضائی اور بحری ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے، جو صرف ہدف سے ٹکرا کر تباہ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











