پیر، 17-اگست،2026
پیر 1448/03/04هـ (17-08-2026م)

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کر دی

17 اگست, 2026 12:05

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری پر گزشتہ 9 روز سے جاری ہڑتال کو 40 روز کے لیے مؤخر کر دیا۔

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 9 روز سے جاری ہڑتال کو 40 روز کے لیے مؤخر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے بتایا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل

انہوں نے کہا کہ اب صرف چند امور باقی رہ گئے ہیں، جن کی تکمیل اور باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن کے اجراء کے لیے حکومت کو 40 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

حاجی نور محمد شاہوانی نے واضح کیا کہ اگر اس مدت کے دوران مطالبات پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو ٹرانسپورٹرز دوبارہ ہڑتال کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ یہ صرف ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کے لیے کی گئی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔