منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

قطر سے ایل این جی لانے والا اہم ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرکے کراچی کی طرف گامزن

22 ستمبر, 2026 15:13

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود قطر سے قدرتی گیس لے کر آنے والا ٹینکر پاکستان پہنچ رہا ہے، جس سے ملک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

قطر سے ایل این جی لانے والے ایک بڑے ٹینکر نے پیر کے روز دنیا کے اہم ترین سمندری راستے آبنائے ہرمز کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا ہے اور اب وہ کراچی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اپریل کے مہینے سے لے کر اب تک پاکستان کے لیے ایل این جی کی ترسیل کا یہ دسواں ٹینکر ہے، جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اس نوعیت کا ایک اور بحری جہاز بحفاظت پاکستان پہنچ چکا تھا۔

پاکستان میں قدرتی گیس کو گھریلو استعمال کے ساتھ ساتھ بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں اور کھاد سازی کے یونٹس میں بڑی مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے اثرات خطے میں زلزلے کی مانند ہیں، جس کے جھٹکے دور تک محسوس ہو رہے ہیں، قطری وزیر اعظم

ملک میں گیس کے ذریعے 5 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کے لیے ہر ماہ اس طرح کے چار سے پانچ ایل این جی ٹینکرز کا بروقت آنا انتہائی لازمی قرار دیا جاتا ہے تاکہ بجلی کی سپلائی میں کوئی تعطل نہ آئے۔

اگرچہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کے راستے میں سکیورٹی خدشات اور کشیدگی کے باعث مشکلات حائل ہیں، اس کے باوجود پاکستان کو گیس کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔

پاکستان کے امریکہ اور ایران دونوں متحارب ممالک کے ساتھ دوستانہ سفارتی تعلقات اور امن کے لیے مثبت کوششوں کے نتیجے میں دونوں فریقین اس بات میں تعاون کرتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزر سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔