امریکہ ایران مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدر کی امریکہ اور ایران کے درمیان طویل مذاکرات کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کے داموں میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں برینٹ کریوڈ فیوچرز 7 سینٹ یا 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 99.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 35 سینٹ یا 0.39 فیصد کم ہو کر 90.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے وفود کی طویل ملاقات، کسی معاہدے پر اتفاق کا امکان ہے، ٹرمپ
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ گراوٹ اس وقت سامنے آئی، جب سعودی عرب نے بحیرہ احمر کی جانب جانے والی اہم پائپ لائن پر تیل کی فراہمی دوبارہ بحال کرنا شروع کی، اور اقوام متحدہ میں امریکہ ایران مذاکرات سے سفارتی حل کی امیدیں روشن ہوئیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












