مودی حکومت نے معاشی مفادات کیلئے چودہ سو سے زائد مسلمانوں کے گھر مسمار کر دیئے

بھارتی ریاست آسام میں مودی حکومت نے اپنے معاشی مفادات اور کاروباری سہولت کار اڈانی کے پروجیکٹ کے لیے چودہ سو سے زائد مسلم خاندانوں کے گھر مسمار کر دیئے۔
بھارتی میڈیا جریدے اسکرول ان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے قریبی کاروباری سہولت کار اڈانی کے معاشی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے آسام میں غریب مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر بے گھر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور نیپال میں کارروائیاں، بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کا عالمی سطح پر گھیرا تنگ کردیا گیا
جولائی 2025 میں آسام حکومت نے چودہ سو سے زائد مسلم خاندانوں کے گھر مسمار کرکے اڈانی پاور پروجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔
اس ظالمانہ کارروائی کے نتیجے میں 4 دہائیوں سے آباد تقریباً 10 ہزار مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔ مودی کے دورِ اقتدار میں سال 2016 سے لگاتار بلڈوزر کارروائیوں کے ذریعے خصوصی طور پر مسلمان آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور بی جے پی حکومت اب تک ان بلڈوزر کارروائیوں میں تقریباً 8 مسلمانوں کو قتل بھی کر چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












