جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

نام نہاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سابق رکن کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان

24 ستمبر, 2026 11:01

آزاد کشمیر میں امن کے خلاف سرگرم فسادی جتھے کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد اس کے سابق رکن عثمان بشیر نے کالعدم تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر کے باشعور عوام اب اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ نام نہاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی یعنی فسادی جتھہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے بجائے اپنے مذموم سیاسی اور ذاتی مفادات کی تکمیل چاہتا ہے۔

اس تنظیم کے سابق رکن عثمان بشیر نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وہ اس جتھے کے ساتھ صرف اس وقت تک وابستہ رہے تھے ،جب تک یہ انتشار کی راہ پر نہیں چلے تھے، لیکن اب چونکہ یہ تحریک مکمل طور پر انتشار اور فساد کی طرف چل پڑی ہے، اس لیے وہ اس سے قطعی طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے فسادی جتھے کی احتجاجی کال مسترد کر دی

عثمان بشیر نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس فسادی جتھے سے خود کو دور رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے تاجروں سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مالی اور جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب اس جتھے کے منفی ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں اور امن کے دشمنوں کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔