بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

کراچی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزم استحکام وژن کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق ماشکیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام وژن کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











