سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، شمالی وزیرستان میں 5 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
شمالی وزیرستان اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 5 خوارجی دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ اس کارروائی کو عسکری و سیاسی قیادت کی طرف سے بھرپور سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 7 خوارج ہلاک
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بھی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بروقت کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح شجاعت کی لازوال داستان رقم کی ہے اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ پوری قوم کا مشترکہ ہدف ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












