اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

12 اگست, 2025 20:41

ھارتی ریاست کرناٹک کے بندی پور جنگل میں ایک شخص جنگلی ہاتھی کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا یہ افسوسناک واقعہ اوٹی میسور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے گاڑی روکنے یا باہر نکلنے پر سخت پابندی عائد ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص اپنی گاڑی سے اتر کر جنگلی ہاتھی کے قریب گیا اور مبینہ طور پر سیلفی لینے لگا تاہم اس دوران اچانک ایک ہاتھی نے اس پر حملہ کر دیا۔

پہلے تو وہ شخص خوفزدہ ہو کر قریبی گھاس والے میدان کی طرف بھاگا لیکن پھر سڑک پر واپس آنے کی کوشش میں توازن کھو بیٹھا اور گر گیا۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاتھی نے اسے روند ڈالا اور پھر پرسکون انداز میں واپس جنگل کی طرف لوٹ گیا۔

مقامی افراد نے ہاتھی کے حملے میں زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

بندی پور نیشنل پارک جہاں شیروں، ہاتھیوں اور دیگر جنگلی جانوروں کی بڑی تعداد موجود ہے سیاحوں کے لیے ایک کشش کا مقام ہے۔ لیکن یہاں بار بار ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جہاں انسانی غفلت قدرتی قوانین کی خلاف ورزی اور خطرات کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ جان لیوا ثابت ہوا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔