جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

اب پیاز آنسو بہائے بغیر کاٹیں؛ مگر کیسے؟ سائنسی دلچسپ طریقہ سامنے آگیا

01 جنوری, 2026 13:30

پیاز تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن پیاز کاٹنا اکثر ایک تکلیف دہ تجربہ بن جاتا ہے۔ کیونکہ جیسے ہی پیاز کاٹا جاتا ہے، آنکھوں میں جلن اور بے اختیار آنسو بہنے لگتے ہیں۔

امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے کہ پیاز کاٹنے سے پہلے اس پر ہلکی سی تیل کی تہ لگانے یا تیز دھار چھری سے آہستگی سے کاٹنے سے آنکھوں میں جلن اور آنسوؤں سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پیاز کے خلیات جب چھری سے دبائے جاتے ہیں تو ان سے سلفر والے کیمیکلز کی چھوٹی بوندیں فضا میں نکلتی ہیں۔ یہ بوندیں آنکھوں تک پہنچ کر جلن پیدا کرتی ہیں۔ محققین نے پہلی بار بتایا کہ چھری پیاز کے خلیات کو چیرتے وقت یہ بوندیں 11 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خارج ہوتی ہیں۔ اگر چھری کند ہو یا بہت تیزی سے کاٹا جائے تو یہ مقدار بڑھ جاتی ہے اور آنکھوں میں زیادہ جلن ہوتی ہے۔

سائنسدانوں نے تیز رفتار کیمروں اور کمپیوٹر ماڈلز کی مدد سے یہ عمل تفصیل سے سمجھا۔ ان کے مطابق اگر پیاز کو آہستگی سے اور تیز دھار چھری سے کاٹا جائے تو اشک آور مرکبات کی مقدار کم رہتی ہے۔ نتیجتاً آنکھیں محفوظ رہتی ہیں اور آنسو نہیں آتے۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے Proceedings of the National Academy of Sciences میں شائع ہوئی۔ اس سے گھر کے شیف اور باورچی حضرات کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ شاید پہلی بار پیاز کاٹنا بغیر آنسوؤں کے ممکن ہو گیا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔