اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کراچی میں ٹرک کے نیچے کرتب دکھاتے نوجوان کی ویڈیو وائرل

13 اگست, 2025 16:47

کراچی: ٹریفک حادثات کی بڑھتی وجوہات میں خطرناک کرتب بھی شامل، نوجوان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات کے اسباب پر جاری بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کلفٹن کے قریبی علاقے کا ایک نوجوان کنٹینر بردار ٹرک کے نیچے کرتب کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر چلتے ہوئے بھاری ٹرک کے نیچے کرتب دکھانے کی کوشش کررہاہے۔

 

اس خطرناک عمل کے دوران معمولی سی غلطی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔ صارفین نے اس ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لاپرواہ اقدامات نہ صرف اپنی جان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ڈرائیور اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کو بھی حادثات میں ملوث کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کراچی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ صرف ڈرائیوروں کی غفلت نہیں بلکہ پیدل چلنے والوں اور موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کی جانب سے سڑک پر خطرناک کرتب دکھانا بھی ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔