چیٹ جی پی ٹی کا الٹا مشورہ، نمک کا استعمال چھوڑنے والا شخص اسپتال پہنچ گیا

Chat GPT's advice goes against the grain, man ends up in hospital after quitting salt
چیٹ جی پی ٹی سے ڈائٹ پلان لیتے ہیں ڈاکٹر سے بھی رجوع کرلیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑجائیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ساٹھ سال کے شخص نے صحت کو بہتر کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مشورہ کرنے کی ٹھانی۔ چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو نمک کا استعمال ترک کرنے کی صلاح دی، موصوف نے اپنی زندگی میں نمک کو حرام کرلیا۔
کچھ عرصے میں ہی جسم سے نمک کی مقدار کم ہونے پر اس کی حالت بگڑ گئی۔
اہل خانہ کے مطابق وہ کسی ڈاکٹر کی صلاح کے بغیر چیٹ جی پی ٹی کی صلاح پر نمک کا استعمال چھوڑ بیٹھے تھے جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں تین ہفتے مسلسل علاج کے بعد ان کی حالت سنبھلی۔
امریکی کالج آف فزیشن جنرل نے اس خبر کو جگہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ صحت جیسے نازک معاملے پر اے آئی یا ایسے کسی پلیٹ فارم سے مشورہ لینا انتہائی خطرناک ہوسکتاہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی شخص نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھاکہ وہ کس طرح اپنی روز مرہ کی غذا سے نمک کاختم کرسکتاہے۔
اے آئی نے مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ سوڈیم برومائیڈ نمک کامتبادل ہوسکتاہے۔ یہ کمپاؤنڈ بیس ویں صدی کے آغاز تک ادویہ میں استعمال ہوتا تھا تاہم بعد میں اسے زہر قرار دیتے ہوئے اس کا استعمال چھوڑ دیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی شخص نے آن لائن سوڈیم برومائیڈ خرید کر کھانے پینے کی اشیامیں استعمال کرنے لگا۔ چند ہفتوں بعد اس کو چکر آںے لگے تشویش گھٹن اورشدید پیاس نے برا حآل کردیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق وہ شخص اسپتال میں داخل ہوتے ہوئے ذہنی توازن کھونے کے قریب تھا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.