اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

مچھلی نے اپنی ٹرینر کو نگل لیا؛ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

13 اگست, 2025 12:41

جیسکا ریڈکلف کی اپنی ہی سدھائی وہیل کے نگلنے سے موت کی وائرل ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر چند روز سے گردش کرنے والی ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہیل ٹرینر جیسکا ریڈکلف کو اس کی اپنی سدھائی وہیل نے مار دیا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔

 ویڈیو میں ایک لائیو پرفارمنس کے دوران وہیل ٹرینر کا توازن بگڑنے اور پانی میں ڈوبنے کا مناظر دکھائے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں بعض اوقات یہ تاثر بھی دیا جاتا ہے کہ وہیل مچھلی نے جیسکا ریڈکلف کو نگل لیا ہے۔

 

 

 

تاہم، مختلف بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے کہ یہ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کردہ ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دکھائی گئی جگہ اور جیسکا ریڈکلف نامی کسی بھی ٹرینر کا وجود حقیقی دنیا میں نہیں ہے۔ اس لیے یہ واضح ہو چکا ہے کہ وائرل ویڈیو صرف ایک جعلی تخلیق ہے اور اس کی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔