سرجن نے مریض کے معدے سے چھوٹا موبائل کامیابی سے نکال لیا

Surgeon successfully removes small mobile phone from patient's stomach
مصر میں الغردقہ جنرل اسپتال کے سرجنوں نے ایک ایسے مریض کی جان بچائی ہے جس نے ایک چھوٹا موبائل نگل لیا تھا۔
مصری اخبار الیوم نے بحیرہ احمر کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے بتایا ایک مریض تشویش ناک حالت میں ایمرجنسی میں پہنچا، اس کے پیٹ میں شدید درد تھا، مسلسل الٹیاں آرہی تھیں اور شدید نقاہت تھی۔
مریض کے ضروری ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا گیا جس سے پتہ چلا معدے کو کوئی چیز بلاک کررہی ہے جو ایک کمپیکٹ موبائل فون نکلا جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔
خصوصی طبی ٹیم نے ہنگامی طور پر ایک پروسیجر کیا، کسی پیچیدگی کے بغیر سرجری کامیاب رہی۔ مریض کی صحت اب مستحکم ہے۔
سرجنوں نے مریض کے پیٹ سے موبائل کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ڈیوائس معدے تک کیسے پہنچی۔
یاد رہے 2021 میں بھی موبائل فون نگلنے کا ایک کیس سامنے آیا تھا جو مریض کی غذائی نالی یمں پھنس گیا تھا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.