اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بیٹے کی ٹیم کیخلاف پنالٹیز کیوں دیں؟ آئس ہاکی میچ میں ماں ریفری سے لڑ پڑی

14 اگست, 2025 18:09

آئس ہاکی میچ کے دوران ایک کھلاڑی کی ماں ریفری کی جانب سے مخالف ٹیم کو دی جانے والی پنالٹیز کیخلاف میدان میں کود کر ریفری سے لڑ  پڑیں۔

یورپی ملک چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ (Prague) میں آئس ہاکی کے میچ کا اہتمام کیا گیا، جہاں Ice Mammoths اور United Selects کے درمیان مقابلہ تھا۔

میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہوگئی، یہ وائرل ویڈیو کسی اور کی نہیں بلکہ ایک ماں کی ہے جس کے بیٹے کی ٹیم میچ کھیل رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے کی مخالف ٹیم کو پنالٹیز ملنے پر ایک کھلاڑی کی ماں غصے میں آگئی اور میدان میں کود کر ریفری سے احتجاجاً لڑنا شروع ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے لڑائی کے دوران ریفری کو دھکا بھی دیا، جس کے بعد ریفری کی جانب سے خاتون کو آئس کورٹ سے باہر نکالا گیا لیکن خاتون ایک بار پھر ریفری کیخلاف میدان میں لڑنے پہنچ گئیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کی ٹیم کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، بیٹے کی ٹیم 9-0 سے پیچھے تھی، یہ فرق ریفری کی جانب سے دی گئی پنالٹیز کی وجہ سے ہوا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔