ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

01 اکتوبر, 2025 13:40

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

 سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ اضافہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل کی قیمت 163 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 15 ستمبر کو بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس وقت قیمت 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ کیا گیا تھا، جس میں پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے بڑھا کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے بڑھا کر 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت ہر 15 روز بعد عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور دیگر عوامل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔