عوام کیلئے اہم خبر!! شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ کار تبدیل ہوگیا

Great news has arrived for those getting national identification cards made
نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔
اب شناختی کارڈ یا دیگر اہم دستاویزات حاصل کرنے کے لیے نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یہ تمام کام گھر بیٹھے آسانی سے کیے جا سکتے ہیں۔
ترجمان نادرا سید شباہت علی کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ نے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) اور دیگر شناختی دستاویزات کے حصول کا طریقہ یکسر بدل دیا ہے۔ اب شہری صرف اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کرا سکتے ہیں اور اپنی درخواست کا اسٹیٹس بھی براہ راست چیک کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صرف تین ماہ کے اندر 12 لاکھ سے زائد درخواستیں اس ایپ کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں، جبکہ ایپ کو ایک کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے روزانہ اوسطاً 10 ہزار کیسز نمٹائے جا رہے ہیں، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
ایپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ شہری اپنے کاغذات خود اسکین کر کے اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور کسی بھی نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بائیومیٹرک تصدیق کا عمل بھی فون کے ذریعے مکمل ہو جاتا ہے۔
سید شباہت علی کا کہنا تھا کہ پاک آئی ڈی ایپ کی بدولت نادرا کو ڈیجیٹل درخواستوں میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف آ رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








