ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

معیشت سے متعلق اہم خبر؛ پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی

01 اکتوبر, 2025 14:39

پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والے 10 سالہ یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کی رقم ادا کر دی ہے۔

 مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا مظہر ہے جس سے ملک کی لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور یوروبانڈز پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔

 خرم شہزاد کے مطابق کُل قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد تک آ گیا ہے جبکہ سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ بھی 38 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا ہے۔

مالی سال 2025 میں قرض کی بڑھوتری کی رفتار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو مستقبل میں فائدہ حاصل ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔