ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

دودھ فی لیٹر کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ تشویشناک خبر آگئی

03 اکتوبر, 2025 13:08

کراچی میں ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت 50 روپے فی کلو بڑھانے پر قائم ہیں، تاہم کمشنر کراچی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں نے کمشنر آفس میں اجلاس بھی کیا۔

 اجلاس میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز نے دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافے کا مطالبہ کیا، لیکن کمشنر سید حسن نقوی نے اس مطالبے پر فوری فیصلہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو فیصلہ کرے گی۔

 دودھ فروشوں کا موقف تھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث چارہ اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے وہ 220 روپے فی لیٹر کے نرخ پر دودھ فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔