ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ریئل اسٹیٹ سے متعلق اہم خبر آ گئی

03 اکتوبر, 2025 10:49

خیبر پختونخوا حکومت نے ریئل اسٹیٹ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے فیڈرل ٹیکس کو عدالت میں چیلنج کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

 صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس عائد کرنا ان کا صوبائی دائرہ اختیار ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویمن پراپرٹی رائٹس رولز 2025 کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد جائیداد میں خواتین کے حقوق کو مضبوط بنانا ہے۔

صوبائی کابینہ نے پہاڑ پور اور اپر سوات کے نام سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ کینسر اور بون میرو کے دو مریضوں کے علاج کے لیے 45 لاکھ روپے کی مالی معاونت بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ تمام فیصلے صوبے میں ترقیاتی اور سماجی شعبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔