گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

Important news regarding the prices of ghee and cooking oil has arrived.
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں گھی بھی مہنگا ہو گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مہنگی ہونے والی اشیاء میں سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر میں دیکھا گیا جو 46.44 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ پیٹرول 1.72 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد، لہسن 1.41 فیصد اور پیاز 1.22 فیصد مہنگے ہوئے۔ سرخ مرچ پاؤڈر 0.72 فیصد، مٹن 0.59 فیصد، بیف 0.41 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.22 فیصد اور دہی 0.19 فیصد مہنگے ہوئے۔ سگریٹس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دوسری طرف کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے جن میں مرغی 7.96 فیصد، کیلا 0.78 فیصد، دال چنا 0.67 فیصد، گڑ 0.59 فیصد، آلو 0.43 فیصد، ایل پی جی 0.42 فیصد، انڈے 0.41 فیصد، پانچ لیٹر خوردنی تیل 0.30 فیصد اور دال مونگ 0.29 فیصد سستی ہوئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.