پاکستان کیلئے سعودی عرب کا بڑا اعلان

A major announcement by Saudi Arabia for Pakistan
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سعودی عرب کی جانب سے تقریباً 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ حکومت اس منصوبے کے ذریعے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور ذخیرہ بڑھانا چاہتی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ سعودی کمپنی آرامکو اور پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری کا تناسب بھی طے کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 60 فیصد حصہ سعودی عرب جبکہ 40 فیصد حصہ پاکستانی کمپنیوں کا ہوگا۔
پاکستان کی بڑی توانائی کمپنیاں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل اس ریفائنری منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ اس تعاون سے نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ جدید ٹیکنالوجی بھی ملک میں آئے گی۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہو سکتی ہے۔ اس سے ملک میں ایندھن کی قلت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی درآمدی انحصار میں بھی کمی آئے گی، جو معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی۔
حکومت اس منصوبے کو مزید پرکشش بنانے کے لیے مختلف سہولیات دینے پر غور کر رہی ہے۔ درآمدی مشینری پر 20 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











