پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

حکومت کا الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کا بڑا منصوبہ، ای بائیکس پر ہزاروں روپے سبسڈی دینے کا اعلان

06 جولائی, 2026 10:17

وفاقی حکومت نے ملک میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے سال 2030 تک سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 22 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے حکومت مختلف مراعات اور مالی سہولیات فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طرف راغب ہوں۔ اس منصوبے سے نہ صرف جدید ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا بلکہ ملک میں ایندھن کی درآمد پر انحصار بھی کم ہوگا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے والے شہریوں کو فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں، خصوصاً متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے الیکٹرک سواری کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی تیاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اب تک ملک میں 12 ہزار 800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔