بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

08 جولائی, 2026 14:12

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں  4700 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 4029 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہوکر 6421 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4078 ڈالر پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔