ایک اور معروف پاکستانی اداکارہ لاپتہ؛ اغوا کا مقدمہ درج

Another Well-Known Pakistani Actress Goes Missing; Kidnapping Case Filed
ملتان میں مسکان نامی اسٹیج اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
ملتان میں مسکان نامی اسٹیج اداکارہ کو ولید نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پراغواء کر لیا۔ جس کا مقدمہ اداکارہ کی بہن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایف ائی ار کے مطابق ملزمان نے اسٹیج اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گھر سے باہر بلایا۔ گھر سے باہر نکلتے ہی ملزمان خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھاکر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مسکان نامی اسٹیج اداکارہ کی مبینہ اغواء ہونے سے قبل ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں انکا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو ولید جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.