ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

شاہد کپور کا خاندان پاکستان میں کہاں رہائش پذیر تھا؟ والد کا بڑا انکشاف

10 اکتوبر, 2025 17:31

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور نے آبائی خاندان کے پاکستان سے تعلق ہونے کا انکشاف کردیا۔

پنکج کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران اپنے خاندان کے پاکستانی پس منظر کے ہونے کا انکشاف کیا۔

پنکج  کپور نے بتایا کہ ان کے دادا گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر تھے، ان کی ملازمت کا مقام تبدیل ہوتا رہتا تھا، ہمیں بتایا گیا  کہ ہمارے دادا پاکستان کے پنجاب کے شہر میں رہائش پذیر تھے، اس وقت حافظ آباد میں کپور خاندان  مشترکہ طور پر رہتا تھا،  میرے دادا بھی وہیں رہائش پذیر تھے چونکہ تقسیم کے وقت ہمارا خاندان  بھارت کے حصے میں ہی مقیم  تھا اس لیے کسی کو بھی ہجرت نہیں کرنا پڑی۔

سینئر اداکار نے اپنے والد شری آنند پرکاش کپور سے متعلق بتایاکہ ان کے والد تقسیم سے قبل لاہور کے ایف سی کالج میں پڑھتے تھے، اپنے وقت کے وہ ایک بہت اچھے اسپیکر رہ چکے ہیں، وہ ایک کالج میں ہیڈ آف انگلش ڈپارٹ رہے اور  پروفیسر ریٹائر ہوئے۔

پنکج کپور کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کےباوجود والد نے 9 کلاس تک  مجھ پر پڑھائی کیلئے کوئی زبردستی نہیں کی، میرے والد کا ماننا تھا کہ ایک بچے کو 12 سال کی عمر تک دباؤ نہیں دینا چاہیے، اس عمر تک وہ ایک پھول کی مانند ہوتا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔